Discover postsExplore captivating content and diverse perspectives on our Discover page. Uncover fresh ideas and engage in meaningful conversations
کراچی : عالمی منڈی میں سونے کے بھاؤ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمی سامنے آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار روپے ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 172 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 477 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 968 ڈالر فی اونس ہے۔
پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے ایک ہزار 988 ڈالر فی اونس ہے۔
اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد نگراں وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کر دیا۔
سرکاری ملازمین کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 32 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔ تمام ملازمین کو یکم جولائی سے 32 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ملے گی۔ جن ملازمین کی تنخواہیں 32 ہزار روپے سے کم ہیں انہیں خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔
صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے اطلاق کر دیا۔ اضافی اخراجات رواں مالی سال کیلیے مختص بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔ اضافی اخراجات کیلیے کوئی ضمنی گرانٹ جاری نہیں کی جائے گی۔
جمعرات کے روز نگراں وفاقی حکومت نے ایم پی ون سے تھری کے ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 2017 کے ایم پی ون اسکیل کی کم سے کم تنخواہ میں 33 ہزار روپے کا اضافہ کر کے ایم پی ون اسکیل کی تنخواہ 5 لاکھ 32 ہزار روپے کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 2023 کے ایم پی ون کی تنخواہوں میں 47 ہزار 850 روپے کا اضافہ کر کے افسران کی تنخواہ 7 لاکھ 72 ہزار روپے سے زائد کر دی گئی۔
ایم پی ٹو ملازمین کی تنخواہوں میں 39 ہزار 480 روپے تک کا اضافہ کیا گیا۔ 2017 کے ایم پی ٹو افسران کی تنخواہ میں 27 ہزار 225 روپے تک اضافے کے بعد تنخواہ 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 2023 کے ایم پی ٹو افسران کی تنخواہ 4 لاکھ 21 ہزار روپے کر دی گئی۔
علاوہ ازیں، ایم پی تھری افسران کی تنخواہوں میں 26 ہزار 320 روپے تک کا اضافہ کیا جس کے بعد سال 2017 کے ایم پی تھری افسران کی تنخواہ ایک لاکھ 81 ہزار 500 روپے اور سال 2023 کے ایم پی تھری افسران کی تنخواہ 2 لاکھ 63 ہزار سے زائد کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے ہوگیا۔
رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم کے اتحاد پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں سعیدغنی نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم پیر بھائی ہیں ان کا اتحاد پرانا ہے ن لیگ پنجاب اور ایم کیوایم کراچی میں اپنی غیر مقبولیت سےپریشان ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد کوئی نئی بات نہیں ہے پیپلزپارٹی کیخلاف اتحاد بنانے والے پی پی کی مقبولیت سےخوفزدہ ہیں۔
پاکستان کی سیاست میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی مسلم لیگ ن سے ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئندہ سال 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اسلام آباد : صوابی کے رہائشی گل ولی خان کے قتل میں 2 بیویاں اور بیٹا ملوث نکلے، چند روز قبل گل ولی خان کی بوری بند لاش ملی تھی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام میں سنگجانی کے علاقے سے بوری بند لاش ملنے کے واقعے میں ہم انکشافات سامنے آئے۔
پولیس نے بتایا کہ صوابی کے رہائشی گل ولی خان کو 2بیویوں نےمل کر قتل کیا جبکہ بیٹابھی ملوث نکلا۔
پولیس نےدونوں بیویوں اور بیٹے کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا، ملزمان نے گل ولی خان کو قتل کیا اور لاش بوری میں ڈال کر پھینک دی۔
حکام کا کہنا تھا کہ بیٹے نے والد کے اغوا ہونے کا ڈرامہ رچایا اور اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا۔
دوران تفتیش بیٹے نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد دونوں بیویوں پر تشدد کرتا تھا، اس لیے قتل کیا۔
خیال رہے چند روز قبل سنگجانی کے علاقے سے گل ولی خان کی بوری بند لاش
لاہور : پنجاب میں اسموگ کے باعث بدترین صورتحال کے پیش نظر جمعرات سے اتوار تک چھٹی دینے کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت پنجاب کی نگران کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں پنجاب حکومت نے صوبے میں اسموگ کے باعث بدترین صورتحال کے باعث جمعرات سے اتوار تک چھٹی دینے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ جمعرات سے اتوار تک سرکاری اسکول اور ادارے بند ہوں گے، اسکول ، کالج،دفاتر، ریسٹورانٹ اور مارکیٹس بھی بند رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کچھ دیر میں حکومتی پالیسی کا اعلان کریں گے۔
خیال رہے لاہورمیں فضائی آلودگی برقرار ہے تاہم فضائی آلودگی کی شرح میں کمی کے بعد ائیرکوالٹی انڈیکس 400 سے نیچےآگیا ، شہر کا مجوعی ائیرکوالٹی انڈیکس 313 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔
فضائی آلودگی کی شرح میں کمی کے بعد لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے ، ماہرین کی جانب سے شہریوں کو ماسک لگانے کی
غزہ: القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ تم یہ سوچ کر بے وقوف نہ بنو کہ خوفناک قتل عام کر کے ہمیں کمزور کر دو گے، جان لو کہ ہمارا درد تمہارے چہرے پر پھٹ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اسرائیل کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تم یہ سوچ کر بے وقوف نہ بنو کہ خوفناک قتل عام کر کے ہمیں کمزور کر دو گے لیکن تم جان لو ہمارا درد تمہارے چہرے پر پھٹ جائے گا۔
ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ میں تمہارے پاس ایسے لوگوں کو لایا ہوں جو موت کو اس طرح پسند کرتے ہیں جیسے تم لوگ زندگی سے محبت کرتے ہو۔
ترجمان نے نیتن یاہو اور اس کی فوجی قیادت کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس جنگ کے اختتام پر گھنٹے ٹیکنے پر مجبور ہوجائیں گے، ان شاء اللہ واپسی قریب ہے، خود کو مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے کیلئے تیار کرو۔
دوسری جانب حماس ترجمان اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج میدان میں ناکامیوں سےدوچارہے اور اسرائیلی فوج ناکامی چھپانےکیلئےجھوٹ پھیلانےمیں مصروف ہے۔
ترجمان حماس نے کہا کہ اسرائیلی فوج اسپتالوں،میڈیکل کلینکس،ایمبولنسزپرحملےکررہی ہے، اسپتالوں کومیزائل لانچ پیڈکےطورپراستعمال کرنےکےالزامات غلط ہیں ، دشمن اسرائیل جھوٹ