لاہور : پنجاب میں اسموگ کے باعث بدترین صورتحال کے پیش نظر جمعرات سے اتوار تک چھٹی دینے کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت پنجاب کی نگران کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں پنجاب حکومت نے صوبے میں اسموگ کے باعث بدترین صورتحال کے باعث جمعرات سے اتوار تک چھٹی دینے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ جمعرات سے اتوار تک سرکاری اسکول اور ادارے بند ہوں گے، اسکول ، کالج،دفاتر، ریسٹورانٹ اور مارکیٹس بھی بند رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کچھ دیر میں حکومتی پالیسی کا اعلان کریں گے۔
خیال رہے لاہورمیں فضائی آلودگی برقرار ہے تاہم فضائی آلودگی کی شرح میں کمی کے بعد ائیرکوالٹی انڈیکس 400 سے نیچےآگیا ، شہر کا مجوعی ائیرکوالٹی انڈیکس 313 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔
فضائی آلودگی کی شرح میں کمی کے بعد لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے ، ماہرین کی جانب سے شہریوں کو ماسک لگانے کی
Fatima Amjad
Delete Comment
Are you sure that you want to delete this comment ?