Discover postsExplore captivating content and diverse perspectives on our Discover page. Uncover fresh ideas and engage in meaningful conversations
پاکستان کپ میں نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کرلیں۔
پاکستان کپ میں لاہور بلیوز نے حنین شاہ کی شاندار بولنگ کی بدولت فیصل آباد کو 94 رنز سے شکست دے دی، لاہور بلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے، 242 رنز کے تعاقب میں فیصل آباد کی ٹیم 36.2 اوورز میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
فہیم اشرف 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد فیضان 30 رنز بناسکے۔
حنین شاہ نے میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر نے علی شان، آصف علی، محمد سلیم، محمد عرفان خان، محمد ہریرا، ارہم نواب کو پویلین کی راہ دکھائی۔
Maiden five-wicket haul in his fourth List A appearance!
Hunain Shah registers 6️⃣-2️⃣6️⃣ in Lahore Blues' 92-run win over Faisalabad #pakistancup | #fsdvlhrb pic.twitter.com/gpscv9csMz
— Pakistan Cricket (@TheRealPC November 3, 2023
لاہور بلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 241 رنز بنائے تھے، عمر صدیق 48 اور جنید علی 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
فیصل آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے تین وکٹیں حاصل کیں، محمد علی اور انرہم نواب ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
لاہور: سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے عام انتخابات کی تاریخ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم تیار ہیں۔
شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ (ن) لیگ نواز شریف کی قیادت میں عوام کی عدالت میں جانے کو تیار ہے، واحد جماعت ہیں جس نے سب سے پہلے الیکشن کا عمل شروع کیا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی قیادت آئے گی تو عوام کی زندگی میں خوشحالی آئے گی، پارٹی کا الیکشن سیل، پارلیمنٹری بورڈز اور منشور کمیٹی کی تشکیل ہو چکی، یکم نومبر سے امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی شروع کی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو ملک میں ترقی کا عمل پھر شروع کریں گے، 2018 میں ملک ترقی کی جس بلندی پر تھا اسی مقام پر واپس لائیں گے، ملک میں دوبارہ امن لائیں گے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاری اور مہنگائی سے عوام کی جان چھڑائیں گے، نوجوانوں کی ترقی، کاروبار اور ہنرمندی کا دور پھر سے شروع ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے والوں کو سپریم کورٹ نے ان کے جرم کی سنگینی بتا دی، 3 اپریل اور 9 مئی کے جرم کی سزا آئین و قانون کی سربلندی کا معاملہ ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کیخلاف جنگ حق کی جنگ ہے اسرائیل کیخلاف جنگ اخلاقی اور شرعی ہے اس میں بالکل شبہ نہیں۔
لبنان کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے حسن نصراللہ نے غزہ کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کےخلاف لڑنےوالے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں اسرائیل کےحملوں میں ہزاروں شہری شہید ہوئےہیں اسرائیل کیخلاف جنگ کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں شہدا کبھی مرتے نہیں وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ہمیں شہدا کے اہلخانہ کے عزم اور ہمت پرفخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماؤں بہنوں کی آواز پرہرقربانی کےلیے تیار ہیں شہادت ہماری طاقت ہے جس پر ہمیں فخر ہے ہم نہ جھکیں گے اور نہ کسی کے دباؤ میں آئیں گے فلسطینیوں کےحق میں دنیا بھر میں مظاہروں کو سراہتےہیں اسرائیل کے مظالم گزشہ کئی دہائیوں سے جاری ہیں اسرائیل کی بےوقوف حکومت کیخلاف کوئی بولنےکوتیار نہیں دنیا نے اسرائیلی مظالم پر مجرمانہ طورپرآنکھیں بند کرلی ہیں۔
حزب اللہ سربراہ کا کہنا تھا کہ حماس کا حملہ فلسطین کے چھپے ہوئے دشمنوں کو سامنے لے آیا ہے طوفان الاقصیٰ آپریشن صرف فلسطین اورفلسطینیوں کےلیےتھا آپریشن سے پتا چل گیا کون دوست اور کون دشمن ہے طوفان الاقصیٰ کا شاندار آپریشن بروقت، بہترین اورٹیکنیکل تھا اس آپریشن نے بہت سی چیزوں کو بےنقاب کردیا ہے امریکااسرائیل کی پوری طرح سےمدد کر رہا ہے اسرائیلی فوج کی اپنی طاقت کہاں گئی جو دنیا بھر سےمدد مانگ رہی ہے اسرائیل کیخلاف جنگ حق کی جنگ ہے اسرائیل کیخلاف جنگ اخلاقی اور شرعی ہے اس میں بالکل شبہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے پاس صرف دو راستے جنگ یا خاموشی تھا ایک راستہ تھا کہ فلسطین خاموش رہ کر ظلم برداشت کرتی رہتی فلسطین کے پاس دوسرا راستہ اپنے حقوق کےلیے لڑنا تھا۔
ممبئی: بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کے دیدار کیلیے ان کی رہائش گاہ منت کے باہر جمع ہونے والے مداحوں کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔
گزشتہ روز شاہ رخ خان کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر سُپر اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے منت کے باہر سیکڑوں کی تعداد میں مداح جمع ہوئے جن میں سے کچھ کے موبائل فون چوری کر لیے گئے۔
ممبئی پولیس کے مطابق کم از کم 17 مداحوں کے موبائل فون چوری ہونے کی شکایت موصول ہوئی جس پر دو مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ مقدمات میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا۔
مقدمہ قومی اخبار کے 23 سالہ فوٹوگرافر کی شکایت پر درج کیا گیا جس نے بتایا کہ وہ 1 اور 2 نومبر کی درمیانی شب دوستوں کے ہمراہ منت کے باہر پہنچا جہاں مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ہجوم میں شامل چوروں نے ان کا موبائل فون جیب چوری کر لیا۔
فوٹوگرافر نے معلوم کیا تو پتا چلا کہ وہاں دیگر افراد کے موبائل فون بھی چوری کیے گئے جس کے بعد اس نے پولیس سے رجوع کیا۔
دوسرا مقدمہ 24 سالہ شہری کی شکایت پر درج کیا گیا جو گزشتہ رات منت کے باہر موجود تھا۔
ہر سال 2 نومبر کو شاہ رخ خان کے سیکڑوں مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی سالگرہ کے موقع پر ان کا دیدار اور اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلیے منت کے باہر جمع ہوتے ہیں۔
شاہ رخ خان جالی سے بنی بالکونی میں آکر مداحوں سے ملتے ہیں۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔
لاہور: سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے عام انتخابات کی تاریخ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم تیار ہیں۔
شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ (ن) لیگ نواز شریف کی قیادت میں عوام کی عدالت میں جانے کو تیار ہے، واحد جماعت ہیں جس نے سب سے پہلے الیکشن کا عمل شروع کیا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی قیادت آئے گی تو عوام کی زندگی میں خوشحالی آئے گی، پارٹی کا الیکشن سیل، پارلیمنٹری بورڈز اور منشور کمیٹی کی تشکیل ہو چکی، یکم نومبر سے امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی شروع کی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو ملک میں ترقی کا عمل پھر شروع کریں گے، 2018 میں ملک ترقی کی جس بلندی پر تھا اسی مقام پر واپس لائیں گے، ملک میں دوبارہ امن لائیں گے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاری اور مہنگائی سے عوام کی جان چھڑائیں گے، نوجوانوں کی ترقی، کاروبار اور ہنرمندی کا دور پھر سے شروع ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے والوں کو سپریم کورٹ نے ان کے جرم کی سنگینی بتا دی، 3 اپریل اور 9 مئی کے جرم کی سزا آئین و قانون کی سربلندی کا معاملہ ہے۔
ترسیلات زر میں سہولت کیلئےعرب مانیٹری فنڈ اور اسٹیٹ بینک میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے۔
عرب مانیٹری فنڈ کے ڈی جی عبدالرحمان، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ابوظبی میں دستخط کئے
ایم او یو کا مقصد عرب علاقائی ادائیگی اور پاکستان میں کافریم ورک قائم کرنا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق عرب خطے اور پاکستان میں ترسیلات زر ’راست‘ اور’بونا‘ کے منسلک ہونے سے آسان ہوگی۔
گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ اس اقدام سے عرب ممالک اور پاکستان کے معاشی، مالی ،سرمایہ کاری روابط مضبوط ہونگے، عرب مانیٹری فنڈ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت اہم تزویراتی کامیابی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عرب خطے کے درمیان قریبی روابط کے دروازے کھلیں گے، ادائیگی کے دونوں نظاموں سے پاکستان میں ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا۔