Discover postsExplore captivating content and diverse perspectives on our Discover page. Uncover fresh ideas and engage in meaningful conversations
سعودی عرب نے بھارت میں کھیلی جانے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اربوں ڈالر کے حصص خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادار ے بلومبرگ نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی نظریں انڈین پریمیئر لیگ میں 30 بلین ڈالر کے حصص پر ہیں۔
اس حوالے سے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس کے حصص کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مشیروں کے ذریعے بھارتی حکومتی عہدیداروں سے رابطہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ بات چیت کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب ولی عہد نے گزشتہ ستمبر میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا، رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اس لیگ میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری اور اسے دنیا کے دیگر ملکوں تک پھیلانے کی پیشکش کی ہے۔
دوسری جانب بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) میں آئی پی ایل کے نگراں عہدیدار نے اس حوالے سے فوری طور پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ لیگ (آئی پی ایل) دنیا کی امیر ترین لیگوں میں سے ایک ہے اور 2008 میں اپنے افتتاحی ایڈیشن کے بعد سے دنیا بھر کے کھلاڑیوں اور کوچوں کو اپنی جانب راغب کر رہی ہے۔

راولپنڈی: بلوچستان میں دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 14 فوجی جوان شہید ہوگئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر حملہ کیا گیا، گھات لگائے حملے میں 14 جوان شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے، گھناؤنے فعل میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلیے پرعزم ہیں۔
نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعلی ڈومکی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ پر مامور جوانوں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، دہشتگردی صوبے کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔
میر علی ڈومکی نے کہا کہ قربانیوں کے بعد بحال امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پوری قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز پر فخر ہے، پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات و نشریات جان اچکزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردی کے واقعات بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے، ہمارے جوان ملک و صوبے کی انچ انچ کی حفاظت کر رہے ہیں۔
جان اچکزئی نے کہا کہ شہید جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردوں کو ہر صورت شکست دیں گے، عوام کے جان و مال کے تحفظ پر مامور جوانوں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے۔
اسلام آباد : مسلسل دو ہفتے کمی کے بعد ایک بار پھر مہنگائی نے زور پکڑلیا تاہم گھی اور آئل کی قیمت میں کمی ریکاڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29 اعشاریہ 88 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دو ہفتے کمی کے بعد تیسرے ہفتے پھرسے مہنگائی کا پارہ چڑھ گیا ہے۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں0.71 فیصد کا اضافہ ہوا، اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.88فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 34 روپے اضافے سے 165روپے فی کلو ہوگئے اور پیاز 25 روپے اضافے سے 123روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
زندہ مرغی کی اوسطاً قیمت37 روپے اضافے سے 349 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جب کہ چائے کی پتی، چینی، چاول، دودھ، لہسن، آلو، انڈے بھی رواں ہفتے مہنگے ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 14اشیا سستی بھی ہوئیں، اس دوران ایل پی جی گھریلو سیلنڈر 33 روپے کمی سے 3125 روپے کا ہو گیا، ایک ہفتے میں گھی7 روپے کمی سے 522 روپے فی کلو ہوگیا۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال مونگ، دال مسور، دال چنا، ماش، کیلا، گڑ اور آٹے کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی جب کہ ایک ہفتے کے دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ممبئی : ہندوستان غیر قانونی اسلحہ کا گڑھ بن گیا، مختلف ریاستوں میں غیر قانونی اسلحہ سازی کا تناسب خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کیے گئے ہیں، رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس لعنت کو روکنے کے لیے مرکز اور ریاستی حکومتیں فوری طور پر کاروائی کریں۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان میں 2 لاکھ سے زائد غیر قانونی اسلحہ موجود ہے، بھارتی ریاستیں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، ہریانہ اور راجستھان غیر قانونی اسلحہ بنانے میں سرفہرست ہیں۔
صرف بہار میں غیرقانونی اسلحہ بنانے کی 91 فیکٹریاں موجود ہیں، غیر قانونی اسلحے کے بڑھتے استعمال کی وجہ ہندوستان میں بڑھتی ہندو انتہا پسندی ہے،
رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے آنے کے بعد سےاتر پردیش میں غیر قانونی اسلحہ کی تعداد 13ہزار سے 30 ہزار سے بھی زائد ہوگئی، رپورٹ2022 میں صرف ہریانہ میں 34 ہزار سے زائد غیر قانونی اسلحے کے مقدمات درج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ سال میں پولیس نے ہریانہ سے 13 ہزار سے زائد غیر قانونی پستول برآمد کیے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق بجرنگ دال، وشوا ہندو پرشاد، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے ہے۔
منی پور میں کی خانہ جنگی میں بھی بڑے پیمانے پر غیر قانونی اسلحہ استعمال ہونے کی اطلاعات ہیں جو اس رپورٹ میں شامل نہیں،ہندوستان میں غیر قانونی اسلحے کا استعمال اور پھیلاؤ سنگین ترین ہے۔
مودی سرکار نے غیر قانونی اسلحہ اور اس سے در پیش حادثات کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے، اگر حالات پر فوری قابو نہ پایا گیا تو ہندوستان بہت جلد جنگ میدان بن جائے گا، مودی سرکار اپنی سیاست کی آڑ میں انتہاپسند تنظیموں اور غیر قانونی اسلحے کے کاروبار کو فروغ دے رہی ہے۔