لاہور میں فلار ملوں نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملز مالکان نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ کر دیا جس کے بعد تھیلے کی قیمت 2650 سے بڑھا کر 2750 کر دی گئی۔
فلار ملز مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ملوں کو سرکاری گندم کا اجرا نہیں کیا، مارکیٹ میں گندم 4300 سے بڑھ کر 4700 روپے من ہوگئی۔
فلار ملز مالکان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت 3500 سے 3900 روپے من کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کررہی۔