1 y - Translate

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے سیاحتی ویزا فری سفر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خلیجی ممالک کے لئے ایک ہی ویزے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق خلیجی وزرائے داخلہ نے آج بروز بدھ سلطنت عمان کی میزبانی میں اپنے 40ویں اجلاس میں پورے خلیج کے لئے ایک ہی سیاحتی ویزا منصوبے کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔

اجلاس میں خلیجی ممالک کے درمیان ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو الیکٹرانک طور پر منسلک کرنے کے منصوبے کے پہلے مرحلے کے آغاز کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادیات عبداللہ المری کے ایک بیان کے مطابق نیا ویزا اس کے حاملین کو متحدہ سیاحتی ویزے پر 6 ممالک (سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، عمان، قطر اور بحرین) کا دورہ کرنے کی اجازت دے گا کیونکہ یہ سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرنے اور انہیں خلیج میں رکنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

image