1 y - Translate

ہمارے معاشرے میں بےشمار خواتین ایسی بھی ہیں جنہوں نے تمام تر پریشانیوں اور مصائب کے باوجود اچھی زندگی گزارنے کیلئے انتھک محنت کی، نہ صرف محنت کی بلکہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ کیا۔

ہمیں اپنے محلے یا رشتہ داروں میں ایسی کئی خواتین بھی نظر آتی ہیں جنہوں نے اپنے شوہر، والد یا سرپرست کے انتقال کے بعد حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ایک اچھی زندگی گزارنے کیلئے اپنا بہتر مقام بھی بنایا۔

ایک ایسی ہی باہمت خاتون ڈاکٹر فاطمہ حیات اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان کی مہمان بنیں جنہوں نے بتایا کہ ان کے والد کے بعد انہوں نے اپنی زندگی کو بہتر کیسے بنایا۔

ڈاکٹر فاطمہ حیات نے بتایا کہ ہم صرف چار بہنیں ہیں ہمارے والد ایک سرکاری ادارے میں میڈیکل آفیسر تھے، ہمیں تعلیم دلانے کیلئے انہوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہم چاروں بہنیں پی ایچ ڈی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کسی مرد کی کامیابی کے پیچھے کسی عورت کا ہاتھ ہوتا ہے بالکل اسی طرح کوئی لڑکی یا خاتون اپنے والد بھائی یا شوہر کی حمایت اور تعاون کے بغیر آگے نہیں بڑگ سکتی۔

image