1 y - Translate

کراچی : امریکی ڈالر پھر بےقابو ہونے لگا اور روپےکی قدرمیں دوبارہ کمی آنے لگی، آج بھی مزید مہنگا ہوکر 286 کی سطح پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ برقرار ہے ، جس سے روپے کی قدر میں پھر سے کمی آنے لگی ہے۔

انٹر بینک اور اوپن انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے اکیس پیسے بڑھ کر 286 روپے 50 پیسے پر آگئی۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینک درآمد کنندگان کو ایل سیز کھولنے کیلئے ڈالر 287 روپے میں فروخت کررہے ہیں۔3

فاریکس ڈیلرزکے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک روپے مہنگا ہوکر 288 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، سولہ اکتوبرسے اب تک انٹر بینک میں ڈالر نو روپے سڑسٹھ پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تیرہ روپے مہنگا ہوچکا ہے۔