1 y - Translate

پاکستان کے لیجنڈ پلیئرز نے جنوبی افریقا کے خلاف بھارت کی شاندار بولنگ کو سراہتے ہوئے ورلڈ کلاس قرار دیا ہے۔

اے اسپورٹس کے پروگرام ’پویلین‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارتی فاسٹ بولنگ کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بمراہ نے افریقی اوپنر ڈی کوک کو نچا کر رکھا ہوا تھا، اگرچہ بمراہ وکٹ نہیں لے سکے لیکن ان کی بولنگ کمال تھی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ بمراہ اچھی فارم میں نظر آئے اور ڈی کوک ان کی گیند کو بالکل ہی نہیں کھیل پائے حالانہ پیچ سلو تھی لیکن بولنگ پر پورا کنٹرول تھا، تیزرفتاری کے ساتھ انہوں نے وکٹ کے دونوں جانب گیند کو سوئنگ کیا۔
سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھا کہ بدقسمی سے بمراہ وکٹ نہیں لے پائے لیکن ان کی لائن و لینتھ بہترین تھی۔

سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ پہلے اوور میں گیند کی سوئنگ کا اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے لیکن بمراہ نے شروع سے ہی بال پر ایسا کنٹرول کیا کہ پاوں کے باہر سے گیند سوئنگ کر کے آف اسٹمپ سے باہر نکالی۔

image