افغان عبوری حکومت کے وزرا، سینئر حکام کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

Comments · 42 Views

اسلام آباد: افغان عبوری حکومت کے وزرا، سینئر حکام کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افغان عبوری حکومت کے وفد کی قیادت سینئر طالبان رہنما اور گورنر قندھار ملا شیرین اخوند کررہے ہیں جبکہ وفد 9 سے 10 اراکین پر مشتمل ہے۔

وفد میں افغان وزارت دفاع، وزارت اطلاعات اور انٹیلی جنس حکام شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان وفد دورہ پاکستان میں کل پاکستانی حکام سے دو طرفہ مذاکرات کرے گا، مذاکرات پاک افغان جوائنٹ کوآرڈنیشن کونسل کے مشترکہ اجلاس کے دوران ہوں گے۔

پاک افغان جوائنٹ کوآرڈنیشن کونسل کا مشترکہ اجلاس کل دارلحکومت میں ہوگا، افغان وفد پاکستان میں نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی سے بھی ملے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان وفدکی دورہ پاکستان میں دفترخارجہ،عسکری حکام ودیگر سےملاقاتیں متوقع ہیں، وفد جوائنٹ کوارڈنیشن کونسل اجلاس، دیگر ملاقاتوں میں پاک افغان تناؤ میں کمی پربات کرے گا۔

پاکستان افغانستان میں کالعدم گروہوں کی افغان سرزمین کےپاکستان مخالف استعمال پربات کرے گا جبکہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

افغانستان میں موجود حافظ گل بہادر، کالعدم دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ بھی متوقع ہے، پاک افغان سرحدی باڑ، چمن سرحد پر ویزہ  فری نقل وحمل پر بھی بات کی جائے گی۔

Comments